رسائی کے لنکس

ہانگ کانگ: میڈیا کمپنی کے مالک کے گھر پر چھاپہ


جمی لائی
جمی لائی

عہدیداروں نے جمہوریت نواز قانون ساز لی چیک یان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ لی چک کی لیبر پارٹی ہانگ کانگ میں چینی اثرورسوخ کے خلاف میں ہونے والے مرکزی مظاہرے میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔

ہانگ کانگ میں انسداد بدعنوانی کے عہدیداروں نے ایک بڑی میڈیا کمپنی کے مالک جمی لائی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ جمی لائی کا ادارہ چین کی مرکزی حکومت پر تنقید کے لیے جانا جاتا ہے۔

جمعرات کو ہونے والے کارروائی مقامی میڈیا میں آنے والی ان اطلاعات کے بعد ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لائی نے جمہوریت نواز قانون ساز رکن کو عطیات دیئے ہیں۔

ہانگ کانگ میں ایسا کوئی بھی قانون موجود نہیں ہے جس کے تحت کسی سیاسی جماعت کو رقم عطیہ کرنے کے بارے میں بتایا جائے۔

عہدیداروں نے جمہوریت نواز قانون ساز لی چیک یان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ لی چک کی لیبر پارٹی ہانگ کانگ میں چینی اثرورسوخ کے خلاف ہونے والے مرکزی مظاہرے میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔

چین کے نیم خودمختار خطے میں کئی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کی آزادی کو درپیش مشکلات اور کمیونسٹ پارٹی کا ہانگ کانگ کے 2017 کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی چھان بین پر اصرار پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہانگ کانگ میں سیاسی مظاہرین نے کئی مظاہرے کیے ہیں اور یہ انتباہ کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے مکمل جہموری انتخابات کی اجازت نہ دی تواقتصادی مرکز پر قبضہ کر لیا جائے گا۔

لائی جو کئی اخبارات کے مالک ہیں، وہ ان مظاہروں کے حامی ہیں اور ان کے گھر پر ہونے والی کارروائی کی وجہ سے لائی کی نیکسٹ میڈیا کمپنی کے حصص میں چھ فیصد کی کمی آئی۔

XS
SM
MD
LG