رسائی کے لنکس

قرن افریقہ کے قحط زدہ علاقوں میں بارشیں، صورت حال میں بہتری


قرن افریقہ کے قحط زدہ علاقوں میں بارشیں، صورت حال میں بہتری
قرن افریقہ کے قحط زدہ علاقوں میں بارشیں، صورت حال میں بہتری

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ قرن افریقہ کے علاقوں سے خشک سالی اور قحط میں کمی آرہی ہے لیکن عالمی ادارے نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ بحران ختم نہیں ہوا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے نے کہاکہ علاقے میں جاری بارشوں سے قرن افریقہ کے زیادہ تر علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر ہوئی ہے اور صومالیہ، ایتھوپیا اور کینیا کے قحط زدہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سبزہ اگ رہا ہے۔

جمعے کو جاری ہونے والی رپورٹ میں اقوام متحدہ کے خوراک کی فراہمی کے لیے کام کرنے والے ادارے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پانی کی صورت حال بہتر ہونے سے بکریوں اور دوسرے مویشیوں سے دودھ کی فراہمی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ نےخبردار کیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی گرانی، سڑکوں کی مخدوش حالت اور علاقے میں جاری لڑائیوں کے باعث خوراک کی فراہمی کی صورت حال بدستور غیر مستحکم ہے۔

کینیا کی فورسز عسکریت پسند تنظیم الشباب کا پیچھا کرتے ہوئے حالیہ عرصے میں سرحد عبور کرکے جنوبی صومالیہ میں داخل ہوئی ہیں۔

اس سال کے شروع میں کئی سال سے بارشوں کی مسلسل کمی کے باعث جنوبی صومالیہ کے چھ علاقوں کو قحط زدہ قراردیا گیا تھا۔

امدادی تنظیمیں اب بھی قرن افریقہ کے متاثرہ علاقوں ، خاص طورپر صومالیہ میں ان لاکھوں لوگوں کی مدد کررہی ہیں جنہیں خوراک کی کمی اور عدم تحفظ کا سامناہے۔

XS
SM
MD
LG