ترکیہ کے سیاحتی صوبے بولو کے معروف اسکی ریزورٹ میں منگل کو لگنے والی آگ کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ گرینڈ کارٹل ہوٹل کی چوتھی منزل پر موجود ریستوران میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے اوپر کی منزلوں تک جا پہنچی۔ ترکیہ کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ ریزورٹ میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔ ہوٹل کے مالک سمیت واقعے سے تعلق کے شبے میں نو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ آتش زدگی کے وقت ہوٹل میں 234 مہمان موجود تھے۔