رسائی کے لنکس

کمپیوٹر کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے تدابیر


سوال یہ ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا پر ایسے ہیکرز سے کیسے نمٹا جائے جو جدید طریقوں کی مدد سے کسی کے بھی کمپیوٹر میں بآسانی داخل ہو کر معلومات چرا لیتے ہیں

ہم اکثر انٹرنیٹ کے بارے میں ایسی خبریں پڑھتے ہیں جن میں صارفین کی کمپیوٹر میں موجود معلومات کو ہیکرز با آسانی حاصل کرکے انہیں غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ کمپیوٹر پر شناخت کی چوری آسان ہوتی جا رہی ہے اور ہیکرز بھی نت نئے طریقوں سے دوسروں کے کمپیوٹرز میں گھس کر ان کی معلومات کو چرا لیتے ہیں۔

صدر اوباما نے حال ہی میں ’سائبر سیکورٹی‘ کو ایک اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتوں سے لے کر کاروباری اداروں اور انفرادی سطح پر ہر کسی کو سائبر سیکورٹی کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔

مگر سوال ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا پر ایسے ہیکرز سے کیسے نمٹا جائے جو جدید طریقوں کی مدد سے کسی کے بھی کمپیوٹر میں بآسانی داخل ہو کر معلومات چرا لیتے ہیں۔

مگر چند معمولی اقدامات سے ہیکرز کے ممکنہ حملے سے بچاؤ ممکن ہے۔ ایسی ہی چند ’ٹپس‘ درج ِذیل ہیں:

مشکل پاس ورڈ: اپنا پاس ورڈ مشکل بنائیں اور پاس ورڈ قطعاً ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ اس کے بارے میں اندازہ لگانا آسان ہو۔

پاس ورڈ بدلیے: اگر آپ کا پاس ورڈ آسان ہے تو اسے فوراً بدل لیجیئے۔

فری وائی فائی کے استعمال سے گریز کیجیئے: آج کل ہر جگہ پر فری وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوتی ہے۔ جیسا کہ شاپنگ مالز، سٹورز اور کیفیز وغیرہ ۔۔۔۔ مگر کمپیوٹر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی معلومات کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ایسی جگہوں پر مفت کا وائی فائی استعمال کرنے سے گریز کیجیئے۔

پبلک کمپیوٹرز کے استعمال سے گریز کییجیئے: ایسے کمپیوٹرز جو شاپنگ مالز، دفاتر یا کیفیز میں سبھی کے زیر ِاستعمال رہتے ہوں انہیں استعمال کرنے سے حتی الامکان گریز کیجیئے۔

اینٹی وائرس کا استعمال: اپنے کمپیوٹر میں وائرس آنے سے بچاؤ کے لیے کسی اینٹی وائرس پروگرام کو انسٹال کیجیئے تاکہ کمپیوٹر سے وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔

XS
SM
MD
LG