رسائی کے لنکس

ابتدائی انسان نے افریقہ سے عرب ہجرت کی تھی: تحقیق


ابتدائی انسان نے افریقہ سے عرب ہجرت کی تھی: تحقیق
ابتدائی انسان نے افریقہ سے عرب ہجرت کی تھی: تحقیق

قبل ازیں اس مفروضے کے حق میں بہت کم سائنسی شواہد دستیاب تھے کہ زمانہ قدیم کے انسان نے پہلے پہل جو طویل سفر کیا وہ بحرِ احمر پار کرکے جنوبی عرب کے علاقے کی جانب تھا

ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دنیا کے ابتدائی انسانوں نے قرنِ افریقہ سے عرب علاقے کی جانب ہجرت کی تھی۔ اس سے قبل پیش کیے گئے بعض نظریات میں دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ انسان کے پہلے سفر کی منزل شمالی افریقہ یا مشرقِ قریب کے علاقے تھے۔

سائنس دانوں کے ایک وسیع حلقے میں اس مسئلے پر خاصی بحث ہوتی آئی ہے کہ زمانہ قدیم کے انسان نے دنیا کے طول و عرض میں آباد ہونے سے قبل کس مقام کو اپنی جائے قرار بنایا تھا۔

قبل ازیں اس مفروضے کے حق میں بہت کم سائنسی شواہد دستیاب تھے کہ زمانہ قدیم کے انسان نے پہلے پہل جو طویل سفر کیا وہ بحرِ احمر پار کرکے جنوبی عرب کے علاقے کی جانب تھا۔

لیکن اب حال ہی میں یورپی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 60 ہزار برس قبل موجود ان انسانوں کی تین ابتدائی شاخوں کا مطالعہ کیا ہے جنہوں نے پہلے پہل افریقہ سے باہر کی دنیا کا سفر اختیار کیا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ عرب علاقے اور مشرقِ قریب میں ابتدائی زمانے میں بسنے والے افراد کے 'ڈی این اے' کے تقابل سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ عرب علاقے میں بسنے والے افراد کا قدیم آبائی تعلق افریقہ سے تھا۔

یہ نئی تحقیق برطانیہ کی 'یونیورسٹی آف لیڈز' اور پرتگال کی 'یونی ورسٹی آف پورٹو' سے منسلک محققین کی سربراہی میں کی گئی ہے جسے امریکہ کے 'جرنل آف ہیومن جینٹکس' نے شائع کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG