رسائی کے لنکس

نیویارک: فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے حامیوں کا مظاہرہ، سینکڑوں گرفتار

نیویارک کی اسٹاک ایکسچینج کے باہر پیر کو فلسطینیوں اور بعض اسرائیلیوں کے حامیوں نے مظاہرہ کیا۔ حکام کے مطابق پولیس نے 200 سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا۔ مظاہرے میں شریک زیادہ تر کا تعلق ایکٹیوسٹ گروپ 'جوئش فار پیس' سے تھا جنہوں نے اسرائیل کو فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسرائیل کے بعض حامیوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی جنہوں نے اسرائیلی پرچم تھامے ہوئے تھے۔ اسرائیل حماس جنگ کا آغاز حماس کے سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو جنوبی اسرائیل پر غیر متوقع دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حملے میں بارہ سو افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق جنگ میں تقریباً بیالیس ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔


XS
SM
MD
LG