موسمیات کے ماہرین نے ’اودیل‘ نامی طاقتور سمندری طوفان کا میکسیکو کے جنوب میں واقع جزیرہ نما ’بایا کیلی فورنیا‘ سے ٹکرانے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
امریکہ کے ’نیشنل ہریکین سنٹر‘ کا کہنا ہے کہ ’اودیل‘ کیٹگری چار کا شدید طوفان ہے۔ اس میں آنے والی طوفانی ہواؤں کی رفتار 215 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔
ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ طوفان کا زور اتوار اور پیر کی رات ہوگا، جب پہاڑی علاقوں میں 38 سینٹی میٹر سے زائد بارش ہونے کا امکان ہے۔
موسمیات کے ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اونچی اور تباہ کُن لہریں اٹھیں گی، جس کے باعث پانی ساحلی علاقوں سے زور سے ٹکرائے گا، خطرناک سیلابی ریلا آ سکتا ہے، جب کہ مٹی کے تودے گرنے کا امکان ہے۔