واشنگٹن —
خیبر پختون خوا میں’پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی‘ نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں سے صوبے بھر میں ایک لاکھ تریسٹھ ہزار خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں، جِن میں 13000 خاندان جلوزئی کیمپ میں اور دو سے ڈھائی ہزار توغ سرائی کیمپ میں مقیم ہیں۔
اِس کے علاوہ، نیو سرائی کیمپ میں تیرا سے آنے والے 6000 خاندانوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر، سونو خان نے ’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو میں کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ’آئی ڈی پیز‘ کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات اور سروے کیے جا رہے ہیں۔
جلوزئی کیمپ کے ایک رہائشی گل خان نے ’وائس آف امریکہ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ آبادی والے اِس کیمپ کے لوگ چاہتے ہیں کہ پولنگ اسٹیشن اُن کے کیمپ کے نزدیک ہی قائم کیے جائیں۔
خیبر پختون خوا میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان، عدنان علی کا کہنا ہے کہ اِس ضمن میں الیکشن کمیشن سے تعاون جاری ہے اور کیمپوں میں مقیم اِن لوگوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
تفصیلی گفتگو سننے کے لیے آڈیو پر کلک کیجئیے: