رسائی کے لنکس

آئی ایم ایف کی سربراہی کے لیے دو امیدوار مد مقابل


آئی ایم ایف کی سربراہی کے لیے دو امیدوار مد مقابل
آئی ایم ایف کی سربراہی کے لیے دو امیدوار مد مقابل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ادارے کا نیا سربراہ منتخب کرنے کے لیے امیدواروں کی فہرست مختصرکر دی ہے۔

آئی ایم ایف بورڈ کا کہنا ہے کہ اب اس دوڑ میں صرف فرانسیسی وزیر خزانہ کرسٹین لگارڈ اور میکسیکو کے مرکزی بینک کے سربراہ اوگسٹین کارسٹن شامل ہیں۔

اس پیش رفت کے بعد اسرائیل کے مرکزی بینک کے سربراہ اسٹینلی فشر کے اس عہدے پر انتخاب کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ اُن کو منتخب کرنے کے لیے آئی ایم ایف کو ادارے کا پہلی بار ڈائریکٹر منتخب ہونے کے لیے عمر کی شرط میں تبدیلی کرنا پڑتی۔

کئی افراد آئی ایم ایف کی سربراہی کے لیے یورپی یونین کی حمایت یافتہ لگارڈ کو پسندیدہ امیدوار قرار دے رہے ہیں، جب کہ کارسٹن کو لاطینی امریکہ کے کئی ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے سربراہ کا عہدہ مئی میں سابق سربراہ ڈومینک اسٹراس کان پر جنسی تشدد کے الزامات عائد ہونے کے بعد خالی ہو گیا تھا۔ آئی ایم ایف رواں ماہ کے اختتام تک نیا سربراہ منتخب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG