رسائی کے لنکس

عمران خان کی گرفتاری؛ مشتعل مظاہرین فوج کے ہیڈکوارٹر میں داخل

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔ مشتعل مظاہرین راولپنڈی میں فوجی ہیڈکوارٹرز میں بھی داخل ہو گئے ہیں۔

14:56 9.5.2023

عمران خان پر تشدد کی اطلاعات ہیں: حماد اظہر کا دعویٰ

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نے دعوٰیٰ کیا ہے کہ عمران خان پر دورانِ گرفتاری تشدد کی اطلاعات ہیں۔

ایک ویڈیو بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ لہذٰا صرف کارکن نہیں بلکہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ باہر نکلیں ورنہ یہاں کوئی سر اُٹھا کر نہیں چل سکے گا۔

14:47 9.5.2023

عمران خان کی گرفتاری، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا


چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیا ہے۔

14:46 9.5.2023

'کارکن گھروں سے باہر نکلیں، عمران خان کی گرفتاری عدلیہ کو بند کرنے کے مترادف ہے'

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری پر عوام کو باہر نکلنے کی اپیل کر دی ہے۔

14:43 9.5.2023

القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں زمین کی خرد برد کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔

سابق وزیرِ اعظم دو مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے منگل کو لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ اس دوران رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

عمران خان کو عدالت پیشی سے قبل ہی بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کر دیا گیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG