رسائی کے لنکس

عمران خان کی گرفتاری؛ مشتعل مظاہرین فوج کے ہیڈکوارٹر میں داخل

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔ مشتعل مظاہرین راولپنڈی میں فوجی ہیڈکوارٹرز میں بھی داخل ہو گئے ہیں۔

16:48 9.5.2023

نیب نے عمران خان کی گرفتاری پر اپنا بیان جاری کردیا

نیب کا کہنا ہے کہ "عمران خان کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ میں بدعنوانی کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔"

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نیب طلبی کے نوٹس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیتے رہے۔ ان کی گرفتاری نیب آرڈیننس اور قانون کے مطابق کی گئی۔

16:54 9.5.2023

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے کیسے گرفتار کیا گیا؟

17:13 9.5.2023

عمران خان کی گرفتاری کے لیے حکومت نے نیب پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا: وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری بہتر انداز میں عمل میں لائی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری القادر ٹرسٹ میں ہوئی جس میں 60 ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔ یہ رقم قوم کی امانت تھی۔

رانا ثناء اللہ کے بقول نیب نے عمران خان کو شاملِ تفتیش ہونے کے متعدد مواقع دیے لیکن عمران خان پیش نہیں ہوئے اور اسی وجہ سے اُن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

رانا ثناء اللہ نے الزام لگایا کہ توشہ خانہ کے تحائف چوری کر کے بیرونِ ملک بیچنے کے بھی شواہد موجود ہیں۔

17:31 9.5.2023

پی ٹی آئی کی خواتین مظاہرین کا کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج

پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین مظاہرین لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر بھی احتجاج کر رہی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG