رسائی کے لنکس

فلسطین کو ایک کروڑ ڈالر امداد دینے کا بھارتی اعلان


بھارت نے اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کی فلسطینی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کو ایک کروڑ ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت نے اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کی فلسطینی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کو ایک کروڑ ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان منگل کو بھارت کے وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے دارالحکومت نئی دہلی میں فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔

ملاقات میں بھارتی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی حمایت بھارت کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم نکتہ رہا ہے۔ من موہن سنگھ نے فلسطینیوں کی اس جدوجہد کی حمایت کا بھی اعادہ کیا جس کا مقصد ایک ایسی فلسطینی ریاست کا حصول ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو اور جو اسرائیل کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے اصول کے تحت اپنا وجود برقرار رکھے۔

اس موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ موجود تنازع کے ایسے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں جن کی سرحدوں کا تعین 1967 کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ سے پہلے کی بنیادوں پر کیا جائے۔

واضح رہے کہ بھارت روایتی طور پر فلسطینیوں کے مضبوط ترین سفارتی اتحادیوں میں سرِ فہرست ہے۔

گزشتہ برس بھی فلسطینی حکام نے اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت کے حصول کی کوشش کی تھی تاہم ان کی درخواست عالمی ادارے کی سلامتی کونسل کی اس کمیٹی نے رد کردی تھی جو ادارے میں نئے ارکان کی شمولیت کا فیصلہ کرتی ہے۔
XS
SM
MD
LG