رسائی کے لنکس

بھارتی وزیر اعظم بنگلہ دیش میں


بھارتی وزیر اعظم بنگلہ دیش میں
بھارتی وزیر اعظم بنگلہ دیش میں

بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم سنگھ اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ سے ملاقات میں دو طرفہ تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے علاوہ سرحدی اُمور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم سے متعلق متوقع معاہدے کو اس دورے میں حتمی شکل نہیں دی جا سکے گی کیوں کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کا دورہ بنگلہ دیش کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

XS
SM
MD
LG