بھارت کی پانچ مقبول ترین کاریں حفاظتی نقطہ نظر سے کارکردگی کی جانچ میں ناکام ہو گئی ہیں۔
کاروں کی حفاظتی نقطہ نظر سے کارکردگی جانچنے کے ایک نگران برطانوی ادارے کے مطابق مقبول ترین چھوٹی گاڑی ’ٹاٹا، نینو‘ سمیت یہ گاڑیاں تجربات اور مشقوں میں اس طرح سے ناکام ہوئیں کہ ان کے سواروں کو شدید زخم یا پھر موت کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
دیگر گاڑیوں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں شمار ہونے والی سوزوکی ماروتی 800، فورڈ فیگو، ہنڈائی 110 اور ووکس ویگن پولو شامل ہیں۔
تجربے سے گزاری گئی ان میں کسی بھی گاڑی میں معیار کے مطابق ایئربیگز نہیں تھے۔
ان گاڑیوں کا انتخاب اس بنا پر کیا گیا تھا کہ یہ بھارت میں ملازمت پیشہ طبقے کی اولین پسند کے طور پر مشہور ہیں۔
بھارت میں سڑکوں کی حالت اتنی اچھی نہیں اور یہاں ہر سال ٹریفک کے حادثات میں ہزاروں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔