رسائی کے لنکس

اروناچل پردیش کے وزیرِ اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ہفتے کی صبح سے لاپتا


اروناچل پردیش کے وزیرِ اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ہفتے کی صبح سے لاپتا
اروناچل پردیش کے وزیرِ اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ہفتے کی صبح سے لاپتا

ارونا چل پردیش کے وزیرِ اعلیٰ دورجی کھانڈو کا ہیلی کاپٹر ہفتے کی صبح سے لاپتا ہے اور فوج اور نیم مسلح دستوں کی ٹیمیں اُس کی تلاش کر رہی ہیں۔

ہیلی کاپٹر نے ہفتے کی صبح تقریباً پونے دس بجے توانگ سے پرواز بھری تھی۔ اُسے ساڑھے گیارہ بجے ریاستی دارالحکومت ایٹا نگر میں اترنا تھا مگر اُس کے پائلٹ سے سوا دس بجے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ہیلی کاپٹر پر وزیرِ اعلیٰ کے علاوہ چار دیگر افراد سوار تھے جِن میں سے دو پائلٹ ہیں۔ ہفتے کی شام کو اُس کے بھوتان میں اُترنے کی خبر آئی تھی، جو غلط ثابت ہوئی۔

وزیرِ خارجہ ایس ایم کرشنا نے بھوٹان کے وزیرِ اعظم جگمے تِھنلے سے بات کی ہے اور تلاشی مہم میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

اتوار کے روز موسم کی خرابی کی وجہ سے تلاشی مہم متاثر ہو ئی ۔ فوج، پولیس اور دیگر حکومتی اداروں پر مشتمل ٹیمیں ہیلی کاپٹر کی تلاش کر رہی ہیں۔

لاپتا ’پَون ہنس‘ ایک انجن کا ہیلی کاپٹر ہے۔ اُس کے حادثے کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 19اپریل کو ایک پون ہنس ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا جِس میں 17افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG