رسائی کے لنکس

بھارت: انا ہزارے کی بھوک ہڑتال کی نئی دھمکی


بھارت: انا ہزارے کی بھوک ہڑتال کی نئی دھمکی
بھارت: انا ہزارے کی بھوک ہڑتال کی نئی دھمکی

بھارت کے سماجی کارکن انا ہزارے نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں رواں ہفتے میں پیش کیے جانے والے بل پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

بھارتی کابینہ نے منگل کو ایک بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت اعلی ٰ سیاسی شخصیات اور سول حکام کے خلاف بدعنوانی اور رشوت ستانی کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے ایک نورکنی ادارہ قائم کیا جائے گا۔

امکانی طور پر یہ بل جمعرات کو قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

لیکن انا ہزارے اس بل سے متفق نہیں ہیں ۔ انہوں نے رشوت ستانی کے خاتمے کے لیے سخت تر قوانین بنانے پر زور دینے کے لیے اگست میں 12 روز بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔

بدھ کے روز انہوں نے ایک بار پھر یہ دھمکی دی کہ اگر پارلیمنٹ نے اپنے اس سیشن کے دوران رشوت ستانی کے خاتمے کے لیے زیادہ سخت قوانین نہ بنائے تو وہ تین روزہ بھوک ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

حزب اختلاف کی ایک اہم جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی رشوت کے خلاف سخت قوانین بنانے اور اعلیٰ ترین شخصیات کو اس دائرے کے اندر لانے پر زور دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG