رسائی کے لنکس

پولیس بلاخوف و خطر رشوت ستانی کے اسکنڈلز کی تحقیقات کرے: من موہن سنگھ


پولیس بلاخوف و خطر رشوت ستانی کے اسکنڈلز کی تحقیقات کرے: من موہن سنگھ
پولیس بلاخوف و خطر رشوت ستانی کے اسکنڈلز کی تحقیقات کرے: من موہن سنگھ

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے پولیس پرزور دیا ہے کہ وہ رشوت ستانی کے اسکینڈلز کی تحقیقات کسی خوف اور حمایت کے بغیر کرے۔ ان کی حکومت کو کرپشن کے بڑے پیمانے کے الزامات کی بنا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

مسٹر سنگھ ہفتے کے روز نئی دہلی میں سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے نئے ہیڈکوارٹرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے تفتیش کاروں سے کہا کہ وہ اپنی تحقیقات کے دوران میڈیا کو نظرانداز کریں ۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ اعلی ٰ سطحی مقدمات سی بی آئی کے لیے ایک امتحان کا درجہ رکھتے ہیں۔

اس ہفتے کے شروع میں بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن نے گذشتہ سال نئی دہلی میں دولت مشترکہ کھیلوں کے مقابلوں سے منسلک الزامات کی بنا پر اپنے صدر کو برطرف کردیا تھا۔

سریش کلمندی کو آئی او اے کی سربراہی سے ہٹانے کافیصلہ ، ایک بھارتی عدالت کے اس حکم کے چند ہی گھنٹوں کے بعد سامنے آیا ، جس میں عدالت نے انہیں کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے پولیس کی تحویل میں دینے کے لیے کہا گیاتھا۔

کلمندی حکمران جماعت کانگریس کے ایک قانون ساز ہیں۔ ان کا کہناہے کہ وہ بے قصور ہیں۔

پیر کے روز بھارتی پولیس نے جنوبی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کی بیٹی پر یہ الزام لگایا کہ وہ موبائل فونز کے لائسنسوں کی کم قیمت پر فروخت میں ملوث ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ ٹیلی کام اسکینڈل میں حکومت کو لگ بھگ چالیس ارب ڈالر کا نقصان پہنچا تھا۔

XS
SM
MD
LG