رسائی کے لنکس

کوہلی تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین


بھارتی بیٹسمین کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف سینجری بنانے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2017
بھارتی بیٹسمین کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف سینجری بنانے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2017

کرکٹ کےتمام فارمیٹ کے اعلیٰ ترین بیٹسمین بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سنیل گواسکر کے بعد تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین جبکہ کرکٹ کی تاریخ میں نویں بلے باز بن گئے۔

ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

کوہلی نے ٹیسٹ میچوں کی 119 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا جبکہ بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنیل گواسکر نے 117 اننگزکھیل کر 6 ہزار رنز اسکور کیے تھے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز آسٹریلیا کے کرکٹر سرڈان بریڈ مین کے پاس ہے۔ انہوں نے صرف 68 اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کے شکار آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ اور سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین گیری سوبرز 111اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ویرات کوہلی نے اپنے ہم وطن لیجنڈ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اور ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈزکو صرف ایک اننگز کے فرق سےپیچھے چھوڑ دیا۔

دونوں سابق کھلاڑیوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے کے لئے 120 ،120 اننگز کھیلیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 10 ہزار رنز کے قریب پہنچ چکے ہیں جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں 2 ہزار سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG