رسائی کے لنکس

بھارت: انتخابات کا چھٹا مرحلہ


11 ریاستوں اور وفاق کے زیر انتظام ایک علاقے میں 117 نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی اور ان کے لیے دو ہزار سے زائد امیدوار میدان میں تھے۔

بھارت میں پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے لیے انتخابات کے چھٹے مرحلے میں جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے۔

11 ریاستوں اور وفاق کے زیر انتظام ایک علاقے میں 117 نشستوں کے لیے پولنگ ہو ئی۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک بھارت میں عام انتخابات نو مراحل میں 12 مئی کو مکمل ہوں گے جب کہ نتائج 16 مئی کو سامنے آئیں گے۔

جمعرات کو جن ریاستوں میں پولنگ ہوئی ان میں بہار، آسام، جھاڑ کھنڈ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، اترپردیش،مہاراشٹر، راجستھان، تامل ناڈو، مغربی بنگال، جموں و کشمیر اور وفاقی علاقہ پونڈچری شامل ہیں۔

پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں ماؤ باغی انتخابات کے دوران ہلاکت خیز حملے کر چکے ہیں۔

تامل ناڈو ریاست میں لوک سبھا کی 39 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی اور مبصرین کے مطابق وفاقی حکومت کی تشکیل میں یہ ریاست اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

جمعرات کو 117 نشستوں کے لیے 2087 امیدوار میدان میں تھے جن میں وزیرخارجہ سلمان خورشید، اپوزیشن رہنما سشما سواراج، ملائم سنگھ یاددو اور ہیما مالینی بھی شامل ہیں۔

چھٹے مرحلے کے بعد بقیہ مراحل 30 اپریل، سات مئی اور 12 مئی کو ہوں گے۔
XS
SM
MD
LG