بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار یش چوپڑا ممبئی کے ایک اسپتال میں 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اکتوبر کے اوائل میں ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کےبعد وہ اسپتال میں زیرعلاج تھے اور گزشتہ بدھ کو اُن کی صحت میں بہتری کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں۔
اُن کی آخری فلم ’جب تک ہے جاں‘ چند روز بعد یعنی 13 نومبر کو ریلیز ہونی ہے جس میں مرکزی کردار شاہ رُخ خان نے ادا کیا ہے۔
بیماری سے چند روز قبل یش چوپڑا نےاسی برس پورے ہونے پر اپنی سالگرہ بھی منائی تھی۔ ان کی بیگم پامیلا چوپڑا اور دو بیٹے اودے چوپڑا اور ادتیا چوپڑا ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یش چوپڑا سنہ 1932ء میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی مشہور فلموں میں دیوار، کبھی کبھی، سلسلے، لمحے، دل تو پاگل ہے اور ویر زارا شامل ہیں۔
دل تو پاگل ہے میں شاہ رخ خان کے ہمراہ ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی مادھوری ڈکشٹ نے اپنا تعزیتی پیغام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوِٹر‘ پر جاری کیا ہے۔
’’مجھے ابھی ابھی یش کے انتقال کی خبر ملی ہے۔ وہ فلمی صعنت کی قدآور شخصیات میں سے ایک تھے۔ میں اُن کے خاندان سے گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہوں۔‘‘