بالی ووڈ کے کامیاب ترین فلمساز وں میں سے ایک یش راج چوپڑا دراصل ایک ’پارس ‘ ہیں۔ پارس ایسا قیمتی پتھر جو لوہے کو چھوجائے تو لوہا سونا بن جائے ۔یش راج چوپڑا اپنی ڈھیرساری فلموں کے ذریعے درجنوں افراد کو’ قیمتی سونے‘ میں ڈھال چکے ہیں۔ ان میں امیتابھ ہوں یا شاہ رخ خان، کرن جوہر ہوں یا کاجول سب نے یش چوپڑا کی چھتر چھایہ میں کام کیا ہے۔
27 ستمبر 1932ءکو لاہور میں جنم لینے والے یش چوپڑہ نے جمعرات کواپنی 80ویں سالگرہ منائی جبکہ ان کے بینر یعنی ’یش راج فلمز‘ کو بھی 40 سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے ۔ان چالیس بیالیس سالوں میں یش راج بینر نے بیشتر رومینٹک فلمیں دیں ۔ عجب اتفاق ہے کہ ان رومینٹک فلموں میں کام کرنے والے بیشتر ہیرو ہیروئن اسکرین پر تو ایک دوسرے پر جان چھڑکتے نظر آئے ہی، اصل زندگی میں بھی ان کی محبتیں خوب پروان چڑھیں جیسے امیتابھ بچن اور ریکھاکا رومینس۔
یش چوپڑہ نے یش راج فلمز کے بینر تلے پہلی فلم 1977ءمیں بنائی جس کا نا م تھا ’ داغ‘۔ فلم نے زبردست کامیابی حاصل کی ۔ اس کے بعد تو گویا یش چوپڑا نے کلاسک اور ریکارڈ ساز فلموں کی لائن لگادی۔ ان فلموں نے بہت سے اداکاروں کو سپر اسٹار بنایا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچا یا۔
یش راج فلموں کی ایک اور انفرادیت اور خصوصیت ان فلموں کی بیرون ملک خوبصورت لوکیشنز پر پکچرائز یشن اور بے مثال اور لازوال دھنوں سے سجے گانے ہیں جو یش راج فلمز کا ٹریڈ مارک ہے۔ مثال کے طور پر ’میرے دل میں آج کیا ہے ،تو کہے تو میں بتا دوں‘ ، ’کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے‘ ، ’تو ہے میری کرن‘، ’محبت بڑے کام کی چیزہے‘، ’چاندنی او میری چاندنی‘،
’دل تو پاگل ہے ،دل دیوانہ ہے‘، ’کجرارے‘ اور ’میں تو ایویں ایویں لٹ گیا‘ ۔یہ تمام گانے مقبولیت کے لحاظ سے سدا بہارہیں۔
یش راج فلمز کے ٹرینڈز سیٹ کرنے کی بات کو جاری رکھا جائے تو لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو حقیقی معنوں میں ’اینگری ینگ مین ‘ کی پہچان دینے کا سہرا بھی یش راج فلمز کے سر جاتا ہے۔ 1975ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’دیوار‘ اور انیس سو اٹھتر میں سینماوٴں کی زینت بننے والی ’ترشول ‘ نے ہر طرف دھوم مچا دی تھی ۔انیس سو ستر کی دہائی کے آخر اور اسی کی دھائی میں ان فلموں نے بالی وڈ میں ایک نیا ٹرینڈ شروع کیا اور امیتابھ کو راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا۔یہ وہ فلمیں ہیں جن کی مقبولیت روز اول کی طر ح آج بھی قائم ہے۔
یش راج نے امیتابھ کے کیرئیر کو ایک نیا رخ عطا کرتے ہوئے انیس سو اکیاسی میں لو ٹرائینگل پر مبنی امیتابھ ، جیہ اور ریکھا کی اسٹار کاسٹ اور سپر ہٹ گانوں سے سجی فلم ’سلسلہ‘ ریلیز کی ۔’دیکھا ایک خواب تویہ سلسلے ہوئے‘، ’ یہ کہاں آگئے ہم‘ اسی فلم کے وہ گانے ہیں جن کے دلفریب مناظر اور دلکش دھنوں کا سحر آج بھی تازہ ہے۔ ہالینڈ میں ’ٹیولپ ‘کے کھیتوں کے پس منظر میں پکچرائز ہونے والے گانے ’دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہوئے‘کا شمار آج بھی بالی وڈ کے خوبصورت ترین گانوں میں ہوتا ہے۔
یش راج فلمز کا ایک اور طرہ امتیاز سوئٹزر لینڈ کی حسین وادیوں میں فلموں کی پکچرائز یشن ہے۔فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کا گانا ” ذرا سا جھوم لوں میں‘ ‘ اور فلم ”ڈر“ کا گانا” تو میرے سامنے“ سوئٹزر لینڈ کی ٹرین میں ہی فلمایا گیا ۔
سری دیوی اور رشی کپور کی فلم ’ چاندنی ‘1989ءمیں ریلیز ہوئی اور سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم نے سری دیوی کے اسٹارڈم کو نئی بلندیاں عطاکیں۔’میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں‘ آج بھی ہر شادی کی تقریب میں گایا اور بجایا جاتاہے۔’تیرے میرے ہونٹوں پہ میٹھے میٹھے گیت متوا‘ سوئٹزر لینڈ کی سحر انگیز وادی میں پکچرائز کیا گیا انتہائی رومینٹک گاناہے جو دیکھنے والوں کو اب بھی اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔
یش راج فلمز کی ایک اور میگا ہٹ پیش کش تھی انیس سو اکیانوے میں سری دیوی اور انیل کپور اسٹارر” لمحے“۔اس فلم کا شمار یش چوپڑہ کی پسندیدہ فلموں میں ہوتاہے۔ سری دیوی نے” لمحے“ میں ڈبل رول انتہائی خوبصورتی سے ادا کر کے شائقین فلم اور نقادوں سے داد پائی۔
شاہ رخ خان کی شہرہ آفاق مقبولیت میں بنیادی کردار یش چوپڑہ اور یش راج فلمز کا ہے اور شاہ رخ خود بھی اس بات کو تسلیم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ انیس سوترانوے میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈر‘ شاہ رخ خان کی فنی زندگی میں اہم ثابت ہوئی کیونکہ اس فلم میں وہ ہیرو کے بجائے ولن کے روپ میں نظر آئے ۔ یہ فلم بھی سپر ہٹ رہی ۔
انیس سو پچانوے میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے بالی وڈ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ شاہ رخ خان اور کاجول کی اس رومینٹک فلم نے مسلسل کئی سالوں تک سینما گھروں میں لگ کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔اس فلم کو ڈائرکٹ کیا تھا یش چوپڑہ کے ٹیلنٹڈ صاحبزادے آدیتیہ چوپڑہ نے جنہوں نے اب مکمل طورپر یش راج فلمز اسٹودیوز کا چارج سنبھال لیا ہے۔
یش راج فلمز نے کی ہٹ فلموں کی لسٹ بہت طویل ہے ۔ ”ساتھیا“ سے لیکر” رب نے بنا دی جوڑی “اور’ بینڈ باجا بارات‘ تک بے شمار فلمیں ایسی ہیں جن میں کام کرنے والے نئے چہرے بھی اب سپر اسٹارز کی فہرست میں آگئے ہیں۔انوشکا شرما اور رنبیر سنگھ اس کی بہترین مثال ہیں۔