رسائی کے لنکس

سرحد پر فائرنگ کا ’جارحانہ‘ جواب دیا جائے: بھارتی آرمی چیف


بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ
بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ

جنرل بکرم سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ انھیں امید ہے کہ اگر پاکستانی فورسز نے کوئی اشتعال انگیز کارروائی کی تو ان کے فوجی اس کا جواب دیں گے۔

بھارتی فوج کے سربراہ نے اپنے کمانڈروں کو حکم دیا ہے کہ متنازع کشمیر میں پاکستانی فورسز کی طرف سے کسی بھی طرح کی فائرنگ کے واقعے کا ’’جارحانہ‘‘ جواب دیا جائے۔

جنرل بکرم سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ انھیں امید ہے کہ اگر پاکستانی فورسز نے کوئی اشتعال انگیز کارروائی کی تو ان کے فوجی اس کا جواب دیں گے۔

جنرل سنگھ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پیر کو پاکستان اور بھارت کے سرحدی کمانڈر ملاقات کر رہے ہیں۔

فائرنگ کے یہ حالیہ واقعات دونوں ایٹمی ہمسایہ قوتوں کے درمیان کشیدگی کا باعث بنے ہیں لیکن پاکستان وزیر خارجہ حناربانی کھر کہہ چکی ہیں کہ اس سے دوطرفہ جاری امن عمل متاثر نہیں ہو گا۔
XS
SM
MD
LG