رسائی کے لنکس

بھارتی وزیراعظم کا دورہ کشمیر


وزیراعظم من موہن سنگھ
وزیراعظم من موہن سنگھ

وزیراعظم من موہن سنگھ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب ایک روز قبل کشمیر میں فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز پر عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم ازکم دس اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے تھے۔

بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ منگل کو دو روزہ سرکاری دورے پر اپنے ملک کے زیر انتظام کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر پہنچے ہیں۔

اس دورے میں حکمران جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم سنگھ اس دوران وادی کے علاقے قاضی گنڈ سے جموں میں بانیہال تک ریل سیکشن کا افتتاح بھی کریں گے جس سے وادی کا دوسرے علاقوں سے سارا سال رابطہ ممکن رہ سکے گا۔

بھارتی وزیراعظم کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب ایک روز قبل کشمیر میں فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز پر عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم ازکم دس اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے تھے۔

علیحدگی پسند سیاسی جماعتوں نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ کشمیر کے موقع پر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو سینکڑوں پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کو سری نگر میں تعینات کیا گیا جب کہ دیگر علاقوں میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ تمام علیحدگی پسند رہنماؤں کو ان کے گھروں پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم سنگھ منگل کو سری نگر پہنچنے کے فوراً بعد فوجی اسپتال گئے جہاں انھوں نے ایک روز قبل حملوں میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اور انھیں ان کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔‘‘
XS
SM
MD
LG