مشرقی بھارت میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ اتوار کے روز کم ازکم 15 افراد گھریلوساختہ زہر آلود شراب پینے سے ہلاک ہوگئے۔
عہدے داروں کا کہناہے کہ ریاست آندرا پردیش کے ضلع کرشنا میں آلودہ شراب سے متاثرہ تقریباً 24 افراد کا اسپتال میں علاج کیا جارہاہے۔
بھارت میں اکثر اوقات غریب مزور اور کارکن نئے سال کاجشن منانے کے لیے غیر قانونی دھندہ کرنے والوں سے سستی شراب خرید لیتے ہیں۔
شراب نوشی سے ہلاکتوں کے بعد علاقے کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکام سے اس واقعہ کی تحقیقات کرنے اور شراب کے غیر قانونی دھندے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
زہریلی شراب پینے سے بھارت میں ہر سال سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔