رسائی کے لنکس

بھارت کا برھموز میزائل کا کامیاب تجربہ


بھارت کے برھموز میزائل
بھارت کے برھموز میزائل

بھارت نے اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کے دن برھموز میزائل کے نئے ورژن کا تجربہ کیا جو کہ کامیاب رہا۔ریاست اڑیسہ کے بالا سور میں واقع چاندی پور انٹگریٹڈ ٹسٹ رینج سے صبح 11 بجکر 35 منٹ پر میزائل داغا گیا اور اس نے نشانہ پر ضرب لگائی۔بیلسٹک میزائل برھموز 290 کلو میٹر کے فاصلے تک نشانہ لگانے کی طاقت رکھتا ہے۔دفاعی تحقیق کے ادارہ ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں اور فوج کے عہدیداروں نے تجربہ کی نگرانی کی۔انہوں نے اسے یوزر ٹرایئل بتایا تاکہ میزائل کی صلاحیت کی جانچ کی جاسکے۔
برھموز11 ،ٹو، میزائل مخصوص ٹھکانوں اور خاص طور پر دہشت گردوں کے مراکز پر حملے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اطراف میں زائد نقصان نہیں کرتا۔یہ میزائل 300 کلوگرام تک روایتی اور نیوکلیر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔برھموز روس کے اشتراک سے تیار کردہ ہے اس لئے اس کے نام میں روسی تلفظ شامل کیا گیا ہے۔اس میزائل کو آبدوز،بحری جہاز،طیارہ اور زمین پر واقع لانچرز سے داغا جاسکتا ہے۔اسے پہلے ہی فوج میں شامل کیا جا چکا ہے۔برھموز میزائل کا پہلا تجربہ12 جون2001ء کو کیا گیا تھا جب کہ آخری مرتبہ21 مارچ 2010ء اس کا تجربہ کیا گیا۔۔

XS
SM
MD
LG