رسائی کے لنکس

خلیج عمان میں بھارتی نیوی کے دو جہاز تعینات


ناروے کا آئل ٹینکر جس پر خلیج اومان میں مبینہ حملہ کیا گیا تھا۔ 13 جون 2019
ناروے کا آئل ٹینکر جس پر خلیج اومان میں مبینہ حملہ کیا گیا تھا۔ 13 جون 2019

بھارت کی نیوی نے اپنے دو بحری جہاز خلیج عمان میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوی کے جہازوں کی تعیناتی کا مقصد اس راستے سے گزرنے والے بھارتی تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان بھارت کی وزارت دفاع نے جمعرات کو رات دیر گئے کیا۔

پچھلے ہفتے اس علاقے میں ناروے اور جاپان کے دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوا تھا جس کا الزام امریکہ نے ایران پر لگایا تھا۔

امریکہ نے ثبوت میں کچھ تصاویر بھی جاری کیں تھیں جن میں ایرانی فورسز کو علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ تاہم ایران نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

خلیج عمان میں تعینات کیے جانے والے بھارتی بحریہ کے جہازوں کے نام چنائی اور سونینا ہیں جو وہاں آبی گزرگاہوں کی نگرانی کی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔

بھارتی وزارت دفاع کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ نیوی علاقے میں فضائی نگرانی کے آپریشن بھی کرے گی۔

XS
SM
MD
LG