رسائی کے لنکس

بھارت کا پاکستانی حالات پر افسوس کا اظہار


بھارت کا پاکستانی حالات پر افسوس کا اظہار
بھارت کا پاکستانی حالات پر افسوس کا اظہار

بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے کراچی میں پاکستانی بحریہ کی ایک اہم تنصیب پر دہشت گرد حملے کے تناظر میں وہاں کے حالات پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر دکھ پہنچا ہے۔

اِس کے ساتھ اُنھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے حالات پر باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

وزیرِ داخلہ نئی دہلی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں پی چدم برم نے کہا کہ، ’ جیسا کہ میں پہلے بھی کہ چکا ہوں ہم ایک شورش زدہ پڑوس میں رہ رہے ہیں۔ لہٰذا، ہمیں 24گھنٹے ہوشیار رہنا ہوگا۔‘

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں دراندازی کو روکنے کے لیے اپنی سرحدوں پر بھی مسلسل نظر رکھنی ہوگی۔

فرانس میں دہشت گردی کے شبے میں پکڑے گئے ایک بھارتی باشندے محمد نیاز کے بارے میں پی چدم برم کو شبہ ہے کہ اُس کا تعلق ممنوعہ تنظیم، اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا سے ہوسکتا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ نیاز پر بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی نظر رہی ہے اور حکومت اُس کے معاملے کو باریکی سے دیکھتی رہی ہے۔

تاہم، اُنھوں نے کہا کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ نیاز نے بھارت میں نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھرتی کیا ہو۔

نیاز کو فرانسسی حکام نے نوجوانوں کی بھرتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ وہ تامل ناڈو کے مدھورائی کا رہنے والا ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG