بھارت کی سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ اپنے ہم منصب کے ساتھ ان کے مذاکرات دونوں ملکوں کے درمیان از سر نو اعتماد سازی کی جانب ایک قدم ہیں ۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ ، نروپما راؤ اور ان کے پاکستانی ہم منصب سلمان بشیر نے 2008 کے ممبئی وہشت گرد حملوں کے بعد سے دونوں ملکوں کےدرمیان ہونے والے پہلے سرکاری مذاکرات میں جمعرات کے روز نئی دہلی میں ملاقات کی ۔
بھارتی میڈیا نے خبر دی کہ مز راؤ نے مسٹر بشیر کو بتایا ہے کہ پاکستان نے حملوں اور پاکستان کے عسکریت پسند گروپوں کے ملوث ہونے کے سلسلے میں اپنی تفتیش ابھی بہت زیادہ تفصیل سے نہیں کی ہے ۔