بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ پرنب مکھرجی نے صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔
توقع ہے کہ ووٹوں کی گتنی کا عمل مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے مکمل ہو گا۔
مگر اب تک ہونے والی گتنی میں صدارتی انتخاب میں ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے نصف سے زائد پرنب مکھرجی کو مل چکے ہیں، جو اُن کے حریف لوک سبھا کے سابق اسپیکر پرنو اجیتوک سنگما سے تقریباً دوگنا ہیں۔
اس خاصی حد تک رسمی عہدے کے انتخاب میں رائے دہندگان پارلیمان کے دونوں ایوانوں اور ریاستی اسمبلیوں کے اراکین ہوتے ہیں، جن کی مجموعی تعداد تقریباً 5,000 بنتی ہے۔