رسائی کے لنکس

کراچی جیل سے 315 بھارتی قیدی رہا


کراچی کی جیل سے رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر
کراچی کی جیل سے رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر

کراچی سینٹرل جیل میں قید 315 بھارتی ماہی گیروں کو بدھ کے روز رہا کر دیا گیا ہے۔

صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ان بھارتی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر ان بھارتی قیدیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی شہریوں کو بسوں کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا ہے جہاں سے انھیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کیا جائے گا۔

پاکستانی اور بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کی کشتیوں میں عموماً ایسے آلات نصب نہیں ہوتے جن سے سمندری حدود کا با آسانی تعین کیا جا سکے اس لیے دونوں ممالک کے ماہی گیر ایک دوسرے کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG