بھارت کے شمالی علاقے میں جمعہ کو ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے کم ازکم 18 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ ریاست ہماچل پردیش میں پیش آیا اور زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
بس کے مسافروں میں زیادہ تر مقامی کالج کے طلبا شامل ہیں۔
بھارت میں سڑک کے حادثات معمول کے واقعات ہیں جہاں ہرسال ایک لاکھ سے زائد افراد ایسے حادثات میں موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔
سڑکوں اور گاڑیوں کی خراب حالت اور غیر محتاط ڈرائیونگ ایسے حادثات کی عمومی وجوہات بتائی جاتی ہے۔