کراچی —
ارباز خان اور سلمان خان کی فلم ”دبنگ ٹو“ پاکستان میں بھی جمعہ کے روز ریلیز ہوگئی ۔ اس سے روز قبل یعنی جمعرات کو لاہور میں اس کا پریمیر شو ہوا جس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں راحت فتح علی خان نے بھی شرکت کی۔ پریمیر پی اے ایف سنیما میں منعقد ہوا۔
فلم ”دبنگ ٹو“ کا بھی ایک گانا ”دغاباز نیناں“ راحت فتح علی خان کی آواز میں ہے جبکہ اس کے سیکوئل ”دبنگ “ میں گایا گیا ان کا گانا ”تیرے مست مست دو نین“ ساری دنیا میں دھوم مچا چکا ہے۔
ارباز خان پروڈکشن ”دبنگ ٹو“ کی بھرپور کامیابی کیلئے پرامید ہے۔فلم کی کاسٹ میں سلمان اور سوناکشی سنہا نمایاں ہیں جبکہ ایک گانا کرینہ کپور پر بھی پکچرائز کیا گیا ہے جو دراصل ایک آئٹم سانگ ہے۔
دبنگ ٹو ۔۔تھری ایڈیٹس کا ریکارڈ توڑ دے گی۔۔؟؟
بھارت کی ایک فلمی ویب سائٹ ”گلیم شیم “ کا تجزیہ ہے کہ بھارت میں دیوالی اور عید کے بعد کرسمس کے موقع پر سب سے زیادہ فلمیں دیکھنے کا رجحان ہے۔ فلمسازوں کے لئے بھی کرسمس کے موقع پراپنی فلمیں ریلیز کرنا ’نیک شگون‘ رہا ہے۔ عامر خان کی فلم”گجنی“ جس نے سب سے پہلے 100کروڑ روپے کا بزنس کرکے دوسروں کو راہ دکھائی وہ بھی سن 2008ء میں کرسمس کے موقع پر ہی ریلیز ہوئی تھی۔
اس کے بعد آنے والے برسوں میں کرسمس کے موقع پرہی عامر خان کی ایک اور فلم ”تھری ایڈیٹس“ ریلیز ہوئی جس نے 200کروڑ روپے کا بزنس کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔ ”تھری ایڈیٹس“نے مجموعی طور پر 202کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا اور یہ ریکارڈ اب تک کوئی اور فلم نہیں توڑ سکی۔
پچھلے سال کرسمس کے موقع پر شاہ رخ خان کی فلم ” ڈان ٹو“ ریلیز ہوئی تھی جس نے 110کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ اب پھر کرسمس کا موقع ہے اور اس سال سلمان خان کی فلم ”دبنگ ٹو“ ریلیز ہوئی ہے ۔ اس فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی یہ سوال ذہنوں میں ابھر رہا ہے کہ کیا ”دبنگ ٹو“202کروڑ روپے کا بزنس کرکے ”تھری ایڈیٹس“ کا ریکارڈ توڑ پائے گی۔۔!!
اگرچہ گزشتہ عید پر سلمان خان کی فلم ”ایک تھا ٹائیگر“ ریلیز ہوئی تھی لیکن یہ فلم بھی کچھ ہی لاکھ سے کروڑوں کا بزنس کرنے سے رہ گئی تھی۔