رسائی کے لنکس

بھارت: پائلٹوں کی ہڑتال سے کمپنی کو60 لاکھ ڈالر کا نقصان


بھارت: پائلٹوں کی ہڑتال سے کمپنی کو60 لاکھ ڈالر کا نقصان
بھارت: پائلٹوں کی ہڑتال سے کمپنی کو60 لاکھ ڈالر کا نقصان

بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے عہدے دارو ں نے کہاہے کہ سینکڑوں پائلٹوں کی ہڑتال سے، جسے تین روز ہوچکے ہیں، کمپنی کو 60 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوچکاہے۔ پائلٹ زیادہ تنخواہوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ایئر انڈیا نے جمعے کے روز کہا کہ تین روزہ ہڑتال کے باعث اسے اپنی کم ازکم 279 پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔ بھارتی فضائی کمپنی روزانہ تقریباً 320 پروازیں چلاتی ہے۔

جمعرات کے روز، ایئر انڈیا کی انتظامیہ نے عدالت میں کمرشل پائلٹ ایسوسی ایشن کے خلاف توہین عدالت کی ایک درخواست دائر کی ۔ عدالت اس سے قبل پائلٹوں کو اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم جاری کرچکی ہے۔

پائلٹ یونین کے تقریباً 600 ارکان نے بدھ کو اپنی ہڑتال شروع کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تنخواہیں ایئر انڈیا کے اپنے ساتھی پائلٹوں کے مساوی نہیں ہیں۔

پائلٹوں کی تنظیم آئی سی پی اے ، ان بھارتی فضائی کمپنیوں کے پائلٹوں کی نمائندگی کرتی ہےجو بعد میں ایئر انڈیا میں ضم ہوگئی تھیں۔

ہڑتال کے ردعمل میں ایئر انڈیا کی انتظامیہ نے یونین کو تسلیم کرنے کا اپنا اقدام واپس لیتے ہوئے چھ پائلٹوں کو برطرف کردیا ۔

XS
SM
MD
LG