رسائی کے لنکس

بھارت امریکہ سےہلکے آبدوز شکن تارپیڈو حاصل کرے گا


بھارت امریکہ سےہلکے آبدوز شکن تارپیڈو حاصل کرے گا
بھارت امریکہ سےہلکے آبدوز شکن تارپیڈو حاصل کرے گا

بھارت اپنے بحری علاقوں کی نگرانی کرنے والے گشتی طیارے P-81کو مزید طاقتور بنانے کے لیے امریکہ سے ہلکے آبدوز شکن تارپیڈو حاصل کر رہا ہے۔

اوباما انتظامیہ نے اِس ممکنہ سودے کے لیے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔نئی دہلی میں واقع امریکی سفارتخانے نے اِس کا خیرمقدم کیا ہے۔ایک بیان میں، سفارتخانے نے کہا ہے کہMK54تارپیڈو کی فروخت سے دونوں ملکوں کے باہمی سکیورٹی تعلقات کو فائدہ پہنچے گا۔

MK54تارپیڈو امریکی بحریہ کا جدید ترین ہلکا تارپیڈو ہے اور اُس کی فہرست میں شامل ہے۔

اِسے P81زمرے کے آٹھ طیاروں میں نصب کیا جانا ہے۔ جنگی طیارے بنانے والی امریکی کمپنی بوئنگ بھارت کے لیے آٹھ عدد P-81طیارے بھارتی بحریہ کی صلاحیتوں میں زبردست اضافے کا باعث بنیں گے۔اِس سودے سے بھارتی بحریہ کی صلاحیت بڑھے گی اور بحرِ ہند کی آبی حدود کا تحفظ اور مؤثر انداز میں ہوسکے گا۔

ابھی اِس سودے کی قیمت کا تعین نہیں ہوا ہے جسے دونوں ملکوں کی حکومتیں باہمی تبادلہٴ خیال سے طے کریں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سودے سے امریکہ کے اِس عہد پر روشنی پڑتی ہے کہ وہ بھارت کو تیکنالوجی سےمتعلق تعاون دے گا اور اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام پیدا ہوتا کہ دونوں ملک اُس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG