رسائی کے لنکس

امریکہ کے ساتھ گہرے کاروباری تعلقات استوار کیے جائیں: بھارتی وزیرِ خارجہ


امورِ خارجہ کے بھارتی وزیر
امورِ خارجہ کے بھارتی وزیر

جوں جوں بھارتی معیشت ترقی کر رہی ہے اور امریکی معشیت زورپکڑتی جا رہی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امکانات بڑھ رہے ہیں

بھارت کے وزیرِ خارجہ نے امریکی اور بھارتی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سویلین جوہری معاہدے کو آگے بڑھاتے ہوئے کاروباری اور ٹیکنالوجی کےشعبے میں تعلقات کو تقویت دی جائے۔

یہ بات ایس ایم کرشنا نے بدھ کے روز واشنگٹن میں امریکہ بھارت کاروباری کونسل سے خطاب میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ جوں جوں بھارتی معیشت ترقی کر رہی ہے اور امریکی معشیت زور پکڑ رہی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امکانات بڑھتے جارہے ہیں۔

کرشنا نے کاروباری افراد کے گروپ سے کہا کہ جدت پسندی ،باہمی تعاون کے فروغ کا بنیادی اصول ہونا چاہیئے۔

2008ء میں بھارت اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کی رو سے اِس جنوبی ایشیائی ملک کو سولین نیوکلیئر ٹیکنالوجی تک رسائی میسر کرتا ہے، جب کہ اُس کے توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے ہیں۔

وزیر خارجہ کرشنا اور امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن واشنگٹن میں پہلے امریکہ بھارت اسٹریٹجک ڈائلاگ کے چار روزہ اجلاسوں میں اپنی ملکوں کی سربراہی کر رہے ہیں۔

جمعرات کو کرشنا اور کلنٹن کی ملاقات ہونے والی جِس میں عالمی اور علاقائی معاملات ، خصوصاً افغانستان اور پاکستان، زیرِ غور آئیں گے۔

XS
SM
MD
LG