بیورو رپورٹ —
انڈونیشیا میں حکام نے بتایا ہے کہ برڈ فلو سے ایک چار سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا ہے اور ملک میں اب تک رواں سال اس وائرس سے 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے منگل کو بتایا کہ دارالحکومت جکارتہ کے مغربی علاقے میں لڑکے کو ’ایچ فائیو این ون‘ وائرس بظاہر اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے ایک مردہ پرندے کو چھونے سے لگا۔
'ایچ5این1' نامی یہ وائرس پرندوں میں تیزی سے پھیلتا ہے جس سے ان کی فوری موت واقع ہو جاتی ہے۔ 2003ء کے بعد سے اس وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے 360 افراد میں سے نصف کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔
گزشتہ ہفتے انڈونیشیا میں اس بیماری کے پھیلاؤ کے خدشات میں اس وقت اضافہ ہو گیا تھا جب جاوا صوبے میں اس وائرس سے تین لاکھ بطخیں ہلاک ہو گئی تھیں۔
اس وائرس سے صرف وہی لوگ متاثر ہوتے ہیں جن کا 'ایچ5این1' وائرس کے شکار پرندوں سے براہ راست واسطہ ہوتا ہے۔