رسائی کے لنکس

انڈونیشا میں7.2شدت کا زلزلہ


انڈونیشا میں7.2شدت کا زلزلہ
انڈونیشا میں7.2شدت کا زلزلہ

ارضیات کی پیمائش کے امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ 7.2درجے کا یہ زلزلہ جنوب مغربی پپوا کے ساحل سے پرے واقع کپولون آرو نامی جزیروں سے 105کلومیٹر شمال اور شمال مغرب میں آیا۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح دو بج کر دس منٹ پر سمندرکے نیچے12.3کلومیٹر کی نسبتاً کم گہرائی میں آیا۔

انڈونیشیا کے موسمیات اور ارضیات سے متعلق ادارے نے سنامی کا انتباہ جاری کیا تاہم زلزلے کے 90منٹوں کے بعد اِسے واپس لے لیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ خطرناک لہروں کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

پیسیفک سنامی وارننگ سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ زلزلہ جزیرہٴ نیو گِنی اور شمالی آسٹریلیا کے درمیان دور افتادہ علاقے میں آیا۔

انڈونیشیا کے موسمیات سے متعلق ایک عہدے دار نے ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ زلزلے نےقریبی جزیرہٴ مَلاکو کے تول نامی قصبے کو ہلا کے رکھ دیا، تاہم اُنھوں نے بتایا کہ علاقے سے مزید رپورٹیں موصول نہیں ہوئیں۔ کسی کے زخمی ہونےیا نقصان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی فوری خبریں نہیں ملیں۔

انڈونشیا، ارضیاتی فالٹ لائن پر واقع ہےجِس کے باعث وسیع جزائر پر مشتمل اس ملک کو آتش فشاں اور زلزلوں کے جھٹکوں کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

26دسمبر 2004ء میں ایک بہت ہی شدید زلزلہ آیا تھا جِس کے باعث بحیرہٴ ہند میں سنامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جِس میں دو لاکھ 30ہزار لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں سے آدھے لوگوں کا تعلق انڈونیشیا کے مغرب میں واقع آچے نامی صوبے سے تھا۔

XS
SM
MD
LG