رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: شہریوں کے ساتھ بدسلوکی پر چار فوجیوں کو سزائے قید

جن فوجیوں کو جمعرات کو سزا سنائی گئی ہے ، ان کی پکڑ بھی ایک ویڈیو پر ہوئی تھی، جس میں وہ عام شہریوں کو ٹھوکریں ماررہے تھے اور انہیں اپنے ہیلمٹوں کے ساتھ پیٹ رہے تھے۔ تین افراد کو پانچ ماہ اور ان کے پلاٹون لیڈر کو سات ماہ کی سزا سنائی گئی۔

انڈونیشیا کی ایک فوجی عدالت نے چار فوجیوں کو پاپوا صوبے میں شہریوں کے ایک گروپ کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں سات ماہ قید کی سزاسنائی ہے۔

یہ سزائیں جمعرات کو سنائی گئیں ، جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مطالبہ کیاتھا کہ صوبے پاپوا کے لوگوں کو اذیتیں دینے کے سلسلے میں ایک الگ مقدمہ قائم کیا جائے۔ دوسرے مقدمے میں ، عام لوگوں کے لیے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ فوجی ایک شخص کے نازک اعضاء جلارہے ہیں اور ایک دوسرے شخص کی گردن پر چاقو پھیر رہے ہیں۔

جن فوجیوں کو جمعرات کو سزا سنائی گئی ہے ، ان کی پکڑ بھی ایک ویڈیو پر ہوئی تھی، جس میں وہ عام شہریوں کو ٹھوکریں ماررہے تھے اور انہیں اپنے ہیلمٹوں کے ساتھ پیٹ رہے تھے۔ تین افراد کو پانچ ماہ اور ان کے پلاٹون لیڈر کو سات ماہ کی سزا سنائی گئی۔

حکومت نے دوسرے مقدمے میں مکمل تحقیقات کرانے کا وعدہ کیا ہے ، لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس کے لیے اس واقعہ میں ملوث فوجی کی شناخت ناممکن ہے۔

انڈونیشی فوج صوبے پاپوا میں کم سطح کی شورش کچلنے کے لیے کئی برسوں سے لڑ رہی ہے۔ اس صوبے کو 2001ء میں محدود خود مختاری دی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG