رسائی کے لنکس

انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کی تعمیر

انڈونیشیا نے اپنے نئے دارالحکومت کی تعمیر کی جگہ کی رونمائی کر دی ہے۔ حکام کی جانب سے اس نئے دارالحکومت کو ایک پائیدار فاریسٹ سٹی بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے اور اس کا مقصد اسے 2045 تک کاربن سے پاک بنایا جائے۔ انڈونیشیا 2022 کے وسط سے نئے دارالحکومت کی تعمیر پر کام کر رہا ہے۔ انڈونیشیا کی موجودہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ جکارتہ کی جگہ بورنیو کے جزیرے کو ملک کا دارالحکومت بنائے گی۔ جکارتہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہت گنجان آباد، آلودہ اور زلزلوں کا شکار رہتا ہے اور یہ تیزی سے سمندر میں ڈوب رہا ہے۔


XS
SM
MD
LG