رسائی کے لنکس

انڈونیشیا:معمول کی پروازیں بحال


انڈونیشیا:معمول کی پروازیں بحال
انڈونیشیا:معمول کی پروازیں بحال

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے تازہ واقعے کے تین روز بعد شہری ہوا بازی کی کمپنیوں نے دارالحکومت جکارتا تک معمول کی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں لیکن ماؤنٹ میراپی کے اطراف بسنے والے افراد کے معمولات زندگی میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔

پیر کے روز بھی امدادی کارکنوں نے آتش فشاں سے راکھ اور گرم گیسوں کے اخراج کے باوجود علاقے سے لاشیں اکھٹی کرنے کا عمل جاری رکھا۔ دو ہفتوں کے دوران ماؤنٹ میراپی کے گردونواح میں 141 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تین لاکھ کے قریب افراد کو علاقے سے نکال کر ہنگامی طور پر بنائے گئے کیمپوں میں منتقل کر دیا ہے۔

آتش فشاں کے ملحقہ چار لاکھ آبادی کے شہر یوگیاکارتاسے بھی بڑی تعداد میں شہریوں کا انخلاء جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ ماؤنٹ میراپی میں مزید دھماکوں کی پیش گوئی نہیں کر سکتے ۔ جمعہ کو آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ گذشتہ ایک سو سال میں رونما ہونے والا سب سے بڑا واقعہ تھا۔

فضائی آمدورفت متاثر ہونے کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید رواں ہفتے امریکی صدر براک اوباما کا دورہ انڈونیشیا منسوخ کرنا پڑے لیکن پیر کے روز حکام نے بتایا کہ مسٹر اوباما یہ دورہ کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG