رسائی کے لنکس

انضام الحق دو سال کے لیے افغان ٹیم کی کوچنگ پر آمادہ


انضمام افغان کھلاڑیوں کو مشورہ دے رہے ہیں (فائل)
انضمام افغان کھلاڑیوں کو مشورہ دے رہے ہیں (فائل)

زمبابوے کے خلاف اس تاریخی فتح کے لیے ٹیم کی کوچنگ عارضی طور پر انضمام الحق نے انجام دی تھیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے افغانستان کی ٹیم کا دو سال کے لیے کوچ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ بات بھارتی خبر رساں ایجنسی "پریس ٹرسٹ آف انڈیا" (پی ٹی آئی) نے افغانستان کے سابق کوچ کبیر خان کے حوالے سے کہی ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق کبیر خان کا کہنا تھا کہ " میں نے انضمام سے بات کی تھی اور وہ دو سال کا کنٹریکٹ قبول کرنے پر رضامند ہیں جو کہ افغان ٹیم کے لیے اچھا رہے گا۔"

افغانستان کی کرکٹ ٹیم قدرے نئی ہے اور اس نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا درجہ رکھنے والی کسی بین الاقوامی ٹیم کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔

زمبابوے کے خلاف اس تاریخی فتح کے لیے ٹیم کی کوچنگ عارضی طور پر انضمام الحق نے انجام دی تھیں۔

کبیر خان کا کہنا تھا کہ "انضمام نے زمبابوے کے دورے میں جو کچھ دیکھا وہ اس سے مطمیئن ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ افغانستان کی ٹیم میں کرکٹ کا اچھا ٹیلنٹ ہے جو کہ آگے بڑھ سکتا ہے۔"

ان کے بقول انضمام الحق ایک مایہ ناز کرکٹر رہے ہیں جو کہ افغان ٹیم کے بلے بازی کے شعبے کو بہت بہتر کر سکتے ہیں۔

انضام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں جب کہ پاکستان کی طرف سے انھوں نے 1991 سے 2007 تک وہ ٹیم کا حصہ رہے۔

انھوں نے 120 ٹیسٹ میچوں میں 8830 رنز بنائے جب کہ ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 329 رنز تھا۔ 378 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں انھوں نے 11739 رنز اسکور کیے۔

XS
SM
MD
LG