رسائی کے لنکس

ایپل نے نئے فیچرز کے ساتھ آئی فون 11 لانچ کر دیا


ایپل کے ہیڈ کوارٹز میں آئی فون 11 کی لانچنگ کی تقریب۔ 10 ستمبر 2019
ایپل کے ہیڈ کوارٹز میں آئی فون 11 کی لانچنگ کی تقریب۔ 10 ستمبر 2019

الیکٹرانک کی معروف اور اسمارٹ فونز کی بانی ایپل کمپنی نے اپنا تازہ ترین آئی فون 11 لانچ کر دیا ہے۔ یہ فون ایک ایسے موقع پر لانچ کیا گیا ہے جب کہ حالیہ کچھ عرصے سے ایپل کو سمارٹ فون کی اپنی حریف کمپنیوں کی جانب سے شدید مسابقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے اس کی فروخت بھی متاثر ہوئی ہے۔

آئی فون 11 اپنے پچھلے ماڈل سے زیادہ مختلف نہیں ہے، لیکن اس میں کئی نئی چیزیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر اس میں تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ جاندار تصویر اتاری جا سکے۔ تاہم یہ فیچر اب کچھ زیادہ نیا نہیں رہا کیونکہ سام سنگ اور چین کی کمپنی ہواوے ان دنوں تین کیمروں والے اسمارٹ فون فروخت کر رہی ہیں۔

تاہم ایک اہم چیز آئی فون 11 کی قیمت ہے جو پچھلے ماڈل آئی فون 10 سے کم رکھی گئی ہے۔ نیا اسمارٹ فون 699 ڈالر میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ایپل کو توقع ہے کہ دیگر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں کم قیمت زیادہ صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر سکتی ہے اور وہ ماضی کی طرح دوسروں پر سبقت حاصل کر سکتا ہے۔

نئے فون کے ساتھ ایپل ایک سال کے لیے اپنی نئی ویڈیو سروس ٹی وی پلس مفت فراہم کر رہا ہے جسے ایک سال ختم ہونے کے بعد محض 5 ڈالر ماہانہ پر جاری رکھا جا سکتا ہے۔ یہ قیمت دیگر ویڈیو سٹریمنگ کمپنیوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

ایپل نے نئے فیچرز کے ساتھ آئی فون 11 لانچ کر دیا
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:54 0:00

آئی فون 11 میں نیا طاقت مائیکرو پراسیسر A13 نصب کیا گیا ہے۔ اس کی بیٹری آئی فون 10 کے مقابلے میں ایک گھنٹہ زیادہ چلتی ہے۔

آئی فون 11 تین ماڈلز یعنی آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس میں پانچ خوبصورت رنگوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ فون 64 ، 128 اور 256 جی بی کی اسٹوریج کے دستیاب ہیں۔ تاہم اضافی سٹوریج کے لیے زیادہ قیمت ادا کرنا ہو گی۔

آئی فون 11 کے تینوں ماڈلز کی اسکرین کے سائز 5.8 انچ، 6.1 انچ اور 6.5 انچ ہیں۔

ایپل کا دعویٰ ہے کہ اس کے کیمرے انتہائی جاندار تصویر اور ویڈیو کی سہولت مہیا کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ نیا کیمرہ اندھیرے اور کم روشنی میں بھی انتہائی صاف تصویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرے میں4K ویڈیو بنانے اور اس کی ایڈیٹنگ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

آئی فون 11 کی ایڈوانس بکنگ 13 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جب کہ وہ 20 ستمبر سے صارفین کو ملنا شروع ہو جائے گا۔

XS
SM
MD
LG