رسائی کے لنکس

ایران میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کی تقریبات


ایران کے صدر حسن روحانی ملک میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران کے آزادی چوک میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔ 11 فروری 2019
ایران کے صدر حسن روحانی ملک میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران کے آزادی چوک میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔ 11 فروری 2019

پیر کے روز ہزاروں ایرانیوں نے اکھٹے ہو کر ملک کے اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ منائی۔

یہ دن سن 1979 میں امریکہ کی حمایت یافتہ محمد رضا شاہ پہلوی کی حکومت کے خاتمے پر اسلامی انقلاب کے لیڈر آیت اللہ روح اللہ خیمنی کی جلاوطنی سے وطن واپسی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

پیر کے روز اس موقع پر ہونے والی تقریبات اور جلوسوں میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ان تقریبات میں شرکا نے اسلامی انقلاب کے حق میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

صدر حسن روحانی نے تہران میں ایک اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمن، بقول ان کے ’بدی پر مبنی‘ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعمیری رابطہ کاری جاری رکھے گا اور وہ جس قسم کے بھی میزائل بنانا چاہتا ہے، اس کے لیے وہ کسی سے اجازت نہیں لے گا۔

اس موقع پر نکالے جانے والی ایک بڑی ریلی کے راستوں میں فوج نے اپنے میزائلوں کی بھی نمائش کی۔

XS
SM
MD
LG