رسائی کے لنکس

ایران میں القاعدہ کے 7 مشتبہ ارکان گرفتار


ایران میں القاعدہ کے 7 مشتبہ ارکان گرفتار
ایران میں القاعدہ کے 7 مشتبہ ارکان گرفتار

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملکی سیکیورٹی حکام نے عراقی سرحد کے نزدیک سے القاعدہ کے سات مشتبہ ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

"ارنا" کے مطابق مذکورہ افراد کو ایران کے صوبہ مغربی آذربائجان کے ایک قصبے سردشت سے بدھ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے گرفتار کیے جانے والے مشتبہ شدت پسندوں کی نشاندہی ایک ماہ قبل کی تھی جس کےبعد گزشتہ روز انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار شدگان کی قومیت کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدگان ایران میں "وہابی ازم" کو فروغ دے کر سنی اور شیعہ مسلمانوں کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ 2001 میں افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف کیے گئے امریکی حملے کے بعد القاعدہ سے منسلک کئی دہشتگرد پڑوسی ملک ایران فرار ہوگئے تھے۔ تاہم گزشتہ چند برسوں کے دوران ایران کی جانب سے القاعدہ ارکان کی گرفتاری کے بہت کم واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG