رسائی کے لنکس

ایران کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کا ایک مسافر طیارہ ملک کے جنوبی پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس پر سوار تمام 66 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فضائی کمپنی 'آسمان' کے ایک ترجمان تقی طباطبائی نے بتایا کہ اتوار کو یہ مسافر طیارہ 440 میٹر بلند پہاڑ دنا پر گر کر تباہ ہوا۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جہاز پر ایک بچے سمیت 60 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ روسی ساختہ 'اے ٹی آر-72' مسافر طیارہ تہران سے جنوبی شہر یاسوج جا رہا تھا۔

اس حادثے سے متعلق تاحال کوئی مصدقہ اطلاع تو سامنے نہیں آئی لیکن ذرائع ابلاغ کے مطابق بظاہر یہ جہاز موسم کی خرابی کا شکار ہوا۔

دہائیوں تک پابندی کی زد میں رہنے والے ملک ایران کی فضائی سروس میں شامل طیارے خاصے پرانے ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے حالیہ برسوں میں ایسے متعدد فضائی حادثات دیکھنے میں آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG