رسائی کے لنکس

ایران کے سابق شہزادےعلی رضا پہلوی نے خود کشی کر لی


ایران کے سابق شہزادےعلی رضا پہلوی نے خود کشی کر لی
ایران کے سابق شہزادےعلی رضا پہلوی نے خود کشی کر لی

چوالیس سالہ شہزادہ علی رضا پہلوی امریکہ کے شہر بوسٹن میں رہائش پذیر تھے۔ان کے خاندان کی جانب سے ان کے بڑے بھائی رضا پہلوی کی ویب سائٹ پر ان کی موت کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے سابق شاہ کے صاحبزادےعلی رضا پہلوی نے امریکہ میں اپنی رہائش گاہ پر خود کشی کر لی ہے۔

اکتالیس سالہ شہزادہ علی رضا پہلوی امریکہ کے شہر بوسٹن میں رہائش پذیر تھے۔ان کے خاندان کی جانب سے ان کے بڑے بھائی رضا پہلوی کی ویب سائٹ پر ان کی موت کا اعلان کیا گیاہے۔

علی رضا پہلوی غیر شادی شدہ تھے۔ وہ امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی سے ماسٹرز میں ڈگری یافتہ اور ہارورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کر رہےتھے۔

وہ ایران کے سابق شاہ رضا پہلوی کے چھوٹے بیٹے تھے۔ سابق شاہ کو سن 1979 میں اسلامی انقلاب کے نتیجے مین جلاوطن کر دیا گیا تھا اور وہ سن 1980میں مصر میں انتقال کر گئے تھے۔

علی رضا کی ماں سابق ملکہ فرح دیبا اور بڑا بھائی رضا پہلوی اور باقی خاندان بھی امریکہ میں مقیم ہیں۔ان کی بہن لیلی پہلوی 2001 انتقال کر گئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG