رسائی کے لنکس

مظاہروں کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کا الزام


یکم اکتوبرکوتہران یونی ورسٹی کے سامنے پولیس مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسوگیس فائرکر رہی ہے (ٰیہ تصویراے پی نے اپنے طور پرکسی فرد سے حاصل کی)
یکم اکتوبرکوتہران یونی ورسٹی کے سامنے پولیس مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسوگیس فائرکر رہی ہے (ٰیہ تصویراے پی نے اپنے طور پرکسی فرد سے حاصل کی)

ایران کے سپریم لیڈآیت اللہ خامنہ ای نے پیرکوکہا کہ گزشتہ ماہ ایک نوجوان خاتون کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد بڑے پیمانے پرہونے والے مظاہرے "عام ایرانیوں" کے اقدامات نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکہ اوراسرائیل ان مظاہروں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ایرانی حکام کے زیرحراست نوجوان خاتون کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے تیسرے ہفتے میں بھی جاری ہیں۔ پولیس اورسیکیورٹی فورسزمظاہرین کے خلاف مسلسل پکڑ دھکڑ کررہی ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مرتب کردہ اعداد وشمار کے مطابق کم ازکم 14 افراد ہلاک ہوچکےہیں اور تقریباً 1,500 گرفتاریاں ہوئی ہیں، جب کہ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ کم از کم 130 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ہزاروں کوگرفتار کیا گیا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈرخامنہ ای نے کہا ہے کہ 22 سالہ مہساامینی کی موت ’’افسوسناک واقعہ‘‘ ہے اور وہ اس پر دل شکستہ ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈرخمینی (فائل فوٹو)
ایران کے سپریم لیڈرخمینی (فائل فوٹو)

یاد رہے کہ ایران کی اخلاقی پولیس نے امینی کو تہران میں مبینہ طور پرملک کے لباس سے متعلق سخت ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا اوروہ تین دن بعد کوما میں جانے کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

ایرانی حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ جبکہ ان کے خاندان نے حکومت کے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امینی کبھی بھی دل کےعارضے میں مبتلا نہیں رہیں اوراس کے بجائے اسے مارا پیٹا گیا تھا۔ انہوں نےاحتساب کا مطالبہ کیا۔

امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے اس ملک میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف ایران کے کریک ڈاؤن کی مذمت کے لیے اتوار کو کئی ممالک میں ہزاروں افراد جمع ہوئے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ امینی کوآج زندہ ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے گزشتہ ہفتے کہا کہ "ان کے نہ ہونے کی واحد وجہ یہ ہے کہ ایک سفاک حکومت نے ان کی جان لے لی اور اس لیے کہ وہ کیا پہنیں گی یا نہیں پہنیں گی۔"

(اس خبر کا کچھ مواد اے پی، رائیٹرز اوراے ایف پی سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG