رسائی کے لنکس

ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ


شہاب تھری میزائل
شہاب تھری میزائل

ایران نے 2003ء میں شہاب تھری میزائل تیار کیا تھا جو کہ اتنے ہی فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

ایران نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک نئے بیلسٹک میزائل کا میاب تجربہ کیا ہے جسے اس ملک کے میزائل پروگرام میں مہارت سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی "ارنا" نے وزیر دفاع حسین دہقان کے حوالے سے بتایا کہ "عماد میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔"

تاہم سرکاری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ میزائل کتنے فاصلے تک مار کرسکتا ہے لیکن سنٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سے وابستہ محقق انتھونی کورڈزمین نے جنوری میں اپنی ایک تحریر میں انکشاف کیا تھا کہ یہ میزائل 1700 کلومیٹر فاصلے تک 750 کلوگرام وزن کے ساتھ مار کر سکتا ہے۔

ایران نے 2003ء میں شہاب تھری میزائل تیار کیا تھا جو کہ اتنے ہی فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ نیا میزائل مستقبل قریب میں میزائلوں کی یونٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

سرکاری ٹی وی پر دکھائے گئے مناظر میں ایک ریگستانی علاقے سے اس میزائل کو داغا گیا۔

ایران یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے پاس زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایسے میزائل ہیں جو دو ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور یہ اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈوں کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG