عراق کے مختلف شہروں میں کار بم دھماکوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق پیر کو دو بم دھماکے بغداد کے جنوب مشرق میں تین سو کلومیڑ کے فاصلے پر واقع اعمارہ کے علاقے میں ہوئے اور انھی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔
اس کے علاوہ عراق میں دیوانیہ، کربلا اور محمودیہ میں بھی دھماکے ہوئے۔
عراق میں گزشتہ ہفتے تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا جن میں 180 افراد مارے گئے۔
گزشتہ منگل کو عراق کے وسطی شہر حواجہ میں سنی مظاہرین کی گرفتاری کے لیے فوجیوں کی کارروائی کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں میں 53 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
عراق کے وزیراعظم نورالمالکی لوگوں کو پرامن رہنے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی اپیل کی۔