رسائی کے لنکس

مالکی کو نئی عراقی حکومت کی تشکیل کی دعوت


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عراق کے صدر نے موجودہ وزیراعظم نورالمالکی کو نئی حکومت تشکیل دینے کی باضابطہ دعوت دی ہے تاکہ سیاسی جمود کا خاتمہ ہو سکے جس نے مارچ میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد سے ملک کو مفلوج کر رکھا ہے۔

جمعرات کو صدر جلال طالبانی کی طرف سے باضابطہ درخواست کے بعد مسٹر مالکی کے پاس کابینہ منتخب کرنے کے لیے 30 دن کا وقت ہے۔

اس اعلان سے دو ہفتے قبل عراق کے شیعہ، کرد اور سنی سیاسی رہنماؤں نے اختیارات کی تقسیم کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد مسٹر مالکی کے دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

صدر طالبانی نے گذشتہ اتوار کے روز مسٹر مالکی کو وزیر اعظم نامزد کرنا تھا لیکن اُنھوں نے یہ اقدام موخر کر دیا تاکہ مسٹر مالکی کو وزرا کے چناؤ سے متعلق مذاکرات کے لیے مزید وقت میسر آسکے۔

اگر مسٹرمالکی ایک ماہ کے اندر نئی حکومت تشکیل نہ دے سکے تو آئین کے مطابق صدر کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے کسی اور امیدوار کو نامزد کرنا ہو گا۔

XS
SM
MD
LG